کراچی میں فائرنگ سے جیل پولیس اہلکار جاں بحق، بچے سمیت 2 افراد زخمی

Published On 02 August,2024 09:07 pm

کراچی (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے جیل پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق اہلکار کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ بچے سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے، فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے، ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزم اور پولیس اہلکار دوست ہیں، تاہم فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش کی جار ہی ہے۔