بہاولنگر: دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد قتل

Published On 11 August,2024 05:19 pm

بہاولنگر: (دنیا نیوز) دیرینہ رنجش پر دوگروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے دو افراد قتل جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق منڈی صادق گنج کے نواحی علاقے میں دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔