خیرپور: (دنیا نیوز) اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سکھر اسحاق رند کے بیٹے کو گھوٹکی کے کچے میں ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا۔
کچے کے ڈاکؤوں کی جانب سے نوجوان جمیل رند کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی۔
مغوی جمیل رند کی بازیابی کے لئے ڈاکوؤں نے والدین سے دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔
جمیل رند کو تین روز قبل خیرپور گھر کے باہر سے کار میں نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے تھے۔