کراچی: (دنیا نیوز) تھانہ پیرآباد پولیس نے ایک گھنٹے میں مغویہ کو بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمان بگٹی نے کہا کہ ملزمان نے 18 سالہ عاصمہ اور ان کے بھائی عثمان کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا تھا۔
حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق ملزمان نے گھر سے اغوا کے بعد لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بھائی عثمان کو گاڑی سے اتار دیا، پولیس نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اغوا کار کو گرفتار کیا اور مغویہ 18 سالہ عاصمہ کو بھی بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم سے اغوا کی واردات میں استعمال ہونے والا غیرقانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا، واردات میں استعمال ہونے والی کار کو بھی قبضہ میں لے لیا۔
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف اغوا اورغیر قانونی اسلحہ کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزم کے فرار ساتھی ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں، ملزم اس سے قبل بھی ڈکیتی اور اسلحہ کے 4 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔