گوجرانوالہ:(دنیا نیوز ) موبائل فون فروخت کرنے کے تنازع پر بڑے بھائی نے ڈنڈوں کے وارکرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ لدھے والا کے علاقہ اسلام سٹی میں پیش آیا، ملزم حبیب اللہ نے چھوٹے بھائی عمر کو موبائل لے کر دیا تھا، گزشتہ روز عمر نے موبائل فون فروخت کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ موبائل فروخت کرنے کے تنازع پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوا ، جس پر طیش میں آکر ڈنڈوں کے وار کر کے حبیب اللہ نے عمر کو قتل کر دیا، ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔