لاہور:(دنیا نیوز ) حساس اداروں نے پنجاب کے سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو گرفتار کر لیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سابق آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں سے قریبی رابطوں کی بنا پر حراست میں لیا گیا ہے، شاہد سلیم بیگ پانچ سال آئی جی جیل خانہ جات پنجاب رہے، سابق آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ بانی پی ٹی آئی کے جیل جانے سے پہلے ریٹائر ہو چکے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ کو ان کی سرکاری رہائش آئی جی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا جبکہ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر سے بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
علاوہ ازیں ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کے دفتر سے ایک آفس سپرنٹنڈنٹ ناظم علی شاہ سے بھی پوچھ گچھ کا آغاز کر دیا گیا۔
دوسری جانب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے اردلی کو بھی حراست میں لے لیا گیا، اڈیالہ جیل کا ایک وار ڈر اور ہیڈ وار ڈر بھی زیر حراست ہیں۔