پنجاب :مزید 4افراد ڈینگی کا شکار، ایک ہفتے میں کیسز کی تعداد 18ہو گئی

Published On 15 August,2024 05:35 pm

لاہور:(دنیا نیوز ) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 4 کیس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 18 کیسز جبکہ رواں سال میں اب تک ڈینگی کے 259 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 1، راولپنڈی سے 2 اور ملتان سے ڈینگی کے 1 کیس رپورٹ ہوا۔

دوسری جانب ماہرین نے شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مچھروں کی افزائش کی جگہوں کو ختم کرنے، مچھر بھگانے والی ادویات کے استعمال کے ساتھ مکمل لباس پہنے کی ہدایت دی ہے۔