ملک میں صرف ایک منکی پاکس کا کیس سامنے آیا:وزارت صحت

Published On 17 August,2024 12:38 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کا ابھی تک صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔

ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق ایم پاکس کے مریض کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، جو خلیجی ممالک سے آیا ہے دو روز قبل وائرس کی تصدیق کے لئے نمونے قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے تھے ۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی، وفاقی دارالحکومت میں پمز ہسپتال کو منکی پاکس سے نمٹنے کے لیے مختص کیا گیا ہے ۔

وزارت قومی صحت کا مزید کہنا ہے کہ بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔