دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 23 August,2024 05:30 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لکی در تھانے کی حدود شاہی باغ روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے، جو سول ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ لہر برادری کے دو گروپوں میں زمینی تنازع پر پیش آیا، جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی نادر لہر اور مرزا لہر شامل ہیں جبکہ تیسرا مقتول شکیل لہر ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔