فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 2 ساتھی فرار

Published On 04 September,2024 08:39 am

فیصل آباد: (دنیانیوز) فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ساتھی فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کاشف، اور زبیر کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزمان نے چندروز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے تین کمسن بچوں کو بھی زخمی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے