کراچی: (ویب ڈیسک) تاجر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مقابلے میں پار کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت مینٹھار ولد صاحب کے نام سے ہوئی جس نے چار جون کو ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر آصف بلوانی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل، چار راؤنڈز، موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، ہلاک ملزم سے برآمد موٹر سائیکل بلال کالونی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم منٹھار کے دو ساتھی ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں پہلے ہی ہلاک ہوچکے ہیں، یہ اس ڈکیت گروپ کا تیسرا ساتھی تھا، ہلاک ڈکیت بینک ڈکیتیوں، اقدام قتل سمیت سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔