رینالہ خورد: (دنیا نیوز) رینالہ خورد میں گھر میں سوئے شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 24 ڈی مدرسے والی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، اعظم بلوچ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے وار سے اسے شدید زخمی کردیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اعظم بلوچ کو زخمی حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی۔
ادھرسمہ سٹہ میں بھائی کی فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، مقتولہ کی شناخت 18 سالہ عطیہ کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو ٹیموں نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
مقتولہ کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھائی گن صاف کررہا تھا کہ غلطی سے گولی چل گئی۔