چشتیاں: (دنیا نیوز) چشتیاں میں سنگدل شخص نے معصوم بچے کو مار پیٹ کر زنجیروں میں جکڑ دیا۔
پولیس کے مطابق ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے نواحی قصبہ میں سنگدل شخص نے بچے کی شرارتوں سے تنگ آکر اس کے پاؤں میں زنجیریں ڈال کر باندھ دیا، افسوسناک واقعہ تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ 12 سالہ ندیم فلاور شاپ پر کام کرتا ہے، کمسن بچے کی چیخ و پکار پر ہمسایہ دکانداروں نے ملزم کے چنگل سے آزاد کروایا، تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس نے ملزم سلیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔