پشاور: (ویب ڈیسک) پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کے حملے کو بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریگی ماڈل ٹاؤن کے پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ حملے کے دوران دہشت گردوں نے ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس سٹیشن کی طرف دو راکٹ فائر کئے جس کے ردعمل میں پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔