کراچی: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو حراست میں لیا، ملزم نعیم خان فلائٹ نمبر UL-151 کے ذریعے ملائیشیا سے پاکستان پہنچا تھا۔
امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا جبکہ پاسپورٹ پر پاکستان کی جعلی ایگزٹ سٹیمپ لگی ہوئی تھی، ملزم کے پاسپورٹ پر 26 مارچ 2023ء کی کراچی امیگریشن کی جعلی سٹیمپ لگی ہوئی تھی، مذکورہ جعلی سٹمپ کا آئی بی ایم ایس میں ریکارڈ موجود نہ تھا۔
امیگریشن حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے ملائشیا میں مقیم بخت نواب نامی ایجنٹ سے مذکورہ سٹمپ حاصل کی، جس کے لئے ایجنٹ کو 3400 رنگٹ ادائیگی کی، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔