اے این ایف کارروائیاں، 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

Published On 10 October,2024 08:57 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 4 مختلف کارروائیوں میں 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 65 کلوگرام منشیات برآمد جبکہ 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب رکشہ سے 13 کلو 200 گرام چرس برآمدکرلی گئی جبکہ 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ، کراچی میں واقع ایک بڑے تعلیمی ادارے کے قریب ملزم سے 308 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ، پیرودھائی بس سٹینڈ راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک اور کارروائی فیصل آباد میں بابو پٹرولیم کے قریب کی گئی جہاں گاڑی سے 42 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے