ملتان: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
ملزم محمد سہیل کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے متاثرہ خاتون کو اپنے جال میں پھنسا کر قابل اعتراض مواد حاصل کیا، نوکری کا جھانسہ دیا، ملزم قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں متاثرہ خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا۔
ملزم نے متاثرہ خاتون کا قابل اعتراض مواد گھر والوں کو بھی بھیجا، ملزم نے متاثرہ خاتون کو مذکورہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔
ملزم کے موبائل فون سے متاثرہ خاتون کا قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔