اوباڑو:(دنیا نیوز) راونتی کچے کے علاقے میں پیپلزپارٹی رہنما سردار شہریار خان شر کی گاڑی پر مسلح افراد کے حملہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، حملہ کچے کے علاقے میں ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سردار شہریار خان شر کی گاڑی پر جدید اسلحے سے حملہ کیا گیا، حملے کے وقت گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
واضح رہے کچے کے ڈاکو سندھ اور پنجاب، پاکستان کے دریائی پٹی میں سرگرم ایک مجرم گروہ ہے، وہ اغوا، بھتہ خوری اور قتل سمیت اپنی پرتشدد سرگرمیوں کے لیے مشہور ہیں۔