لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سسرالیوں کے تشدد سے بہو جاں بحق ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پیش آیا،پولیس نے مقتولہ ہما کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ میں مقتولہ کے شوہر، ساس ،سسر اور نند نامزد کیا گیا ہے۔
مدعی کے مطابق ملزم اسد نے مقتولہ سے پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کا شوہر اور سسرال والے بیٹی پر تشدد کرتے تھے، سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر بیٹی کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔