سٹیج اداکارہ سوہا علی کی گاڑی پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

Published On 16 October,2024 01:01 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ سوہا علی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ریل بازار میں سٹیج اداکارہ سوہا علی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،سٹیج اداکارہ سوہا علی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق راجباہ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ طور پر سٹیج اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔