راولپنڈی : نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالےمشکوک پارسل سے آئس برآمد

Published On 24 October,2024 09:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئےبیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے راولپنڈی کے ایک کورئیرآفس میں نیوزی لینڈ بھیجےجانیوالےمشکوک پارسل سےآئس برآمد کرلی ، کارروائی کے دوران 8 چپلوں میں سے 800 گرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان کابتانا ہے کہ برآمد شدہ منشیات مہارت سے چپلوں کے تلوں (سُول)  میں چھپائی گئی تھی ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے جبکہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔