چکوال: (دنیا نیوز) چکوال میں اراضی کے تنازع پر تین افراد کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او چکوال نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ چکوال پولیس نے افسوس ناک واردات کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے افراد مقتولین کے رشتے دار ہیں، سوتیلے بھائیوں کے درمیان حویلی کی ملکیت کا تنازع چلا آ رہا ہے۔