کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں گھر کی دہلیزپر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی قلندریہ چوک کے قریب پیش آیا، گولی لگنے سے شہری موقع پر دم توڑ گیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ کامران کے نام سے ہوئی ہے جو کہ تعمیراتی ٹھیکیدار اور 3 بچوں کا باپ تھا، ایک گولی مقتول کو سینے پر لگی تھی۔
فیض الحسن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا ہے کہ واقعہ ذاتی چپقلش کا شاخسانہ ہے جس میں تابش نامی ملزم اپنی والدہ اور بہنوں کے ہمراہ مقتول کامران کے گھر آیا تھا جہاں ان میں ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑا بھی ہوا۔
پولیس کے مطابق تابش نے فائرنگ کر کے کامران کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا جس پر پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک این میں قائم اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔