ہنگو: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔
ڈی پی او ہنگو خالد خان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ، گرفتار دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے اور ان کے سروں کی قمیت مقرر تھی۔
ڈی پی او ہنگو کاکہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد شہریوں کی گھروں کو ویڈیو بنا کے اور ان سے بھتہ طلب کرتے ، گرفتار دہشتگرد ہنگو میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے لیے آئے تھے، گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔