اسلام آباد: خفیہ ادارے اورسی ٹی ڈی آپریشن میں گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندوں کیخلاف مقدمہ درج

Published On 16 November,2024 10:39 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خفیہ ادارے اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی سمیت 8سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں کالعدم جماعت کے تین گرفتار کارندے رضوان ،عاطف اور انس ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔

مقدمہ کے متن کیمطابق ملزمان نے دھماکہ خیز مواد کے ہمراہ تخزیب کاری کی نیت سے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان کا تعلق مہمند ایجنسی تخت بائی مردان اور دیر سے ہے۔

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا۔

خفیہ ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔