قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

Published On 11 November,2024 06:44 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ ڈویژن بینچ میں چیلنج کردیا گیا۔

چیف کمشنر آفس نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین کی شقوں سے متصادم قرار دیدیا تھا۔

چیف کمشنر نے انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی کی بھی استدعا کی۔