عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیس، وزارت داخلہ و دیگرسے جواب طلب

Published On 11 November,2024 11:47 am

اسلام آباد : (دنیانیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست میں وزارت داخلہ و دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، نورین نیازی کی جانب سے وکیل مرزا عاصم بیگ اور وکیل شاہینہ شہاب عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات اور ایف آئی آرز کی نقول فراہم کی جائیں اور حتمی فیصلے تک معلوم اور نامعلوم مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ ، آئی جی اسلام آباد و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔