شوہر نے ناراض بیوی کو بچے سمیت قتل کرکے خودکشی کرلی

Published On 18 November,2024 09:16 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) شوہر نے ناراض بیوی کو بچے سمیت گولیاں مارکر کر قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔

افسوسناک واقعہ رحیم یار خان کے علاقے نورے والی میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرکے پورے خاندان کو قتل کر ڈالا، ملزم کی فائرنگ سے زخمی ساس اور سالے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔