پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Published On 27 November,2024 09:54 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ کار سرکار میں مداخلت، اشتعال انگیزی، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او ایئر پورٹ روڈ عبدالحئی گرانی کی مدعیت میں خیزی چوک اور اس سے ملحقہ علاقوں کو بند کرنے پر درج کیا گیا۔