قصور: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندار جاں بحق

Published On 03 December,2024 10:10 pm

قصور: (دنیا نیوز) دکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ دیپالپور روڈ پر آٹو شاپ پر پیش آیا جہاں ڈکیتی کے دوران مزاحممت پر تین مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے دکاندار مشتاق موقع پر دم توڑ گیا۔

مقتول مشتاق کے لواحقین نے ٹائر جلا کر دیپالپور روڈ کو بلاک کردیا، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین نے تھانہ کھڈیاں خاص پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔