کچے میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، مغوی ہندو باپ بیٹا بازیاب

Published On 06 December,2024 07:17 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) کچے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن، تھانہ بھونگ کی حدود سے اغواء کئے 3 مغویوں میں سے 2 ہندو باپ بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن پولیس اور ڈاکووں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے بدنام زمانہ ڈاکو گورا عمرانی سمیت 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جبکہ اسلحہ اور تین موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے مغوی کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بدنام زمانہ ڈاکو گورا عمرانی کے سر کی قیمت 1 کروڑ مقرر ہے۔