4 افراد کو قتل کرنے والا ملزم خون زیادہ بہہ جانے سے دم توڑ گیا

Published On 11 December,2024 06:56 pm

ظفر وال: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں خوشحال گڑھ میں سابق بیوی، خوشدامن (ساس)، سالی اور سالی کے بیٹے کو قتل کرنے والا ملزم خود بھی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق 4 افراد کو قتل کرنے والا ملزم اکرام شدید خون بہنے سے مرگیا، ملزم نے خود کو بلیڈ کے ساتھ زخمی کیا ہوا تھا، زیادہ خون بہنے سے اس کی موت ہو گئی۔

واضح رہے کہ ملزم اکرام کی دو سال قبل طلاق ہوئی تھی جس کا اسے رنج تھا جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے سابق بیوی، خوشدامن (ساس)، سالی اور سالی کے بیٹے کو قتل کر دیا اور خود کو کمرے میں بند کر لیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا تھا۔