لاہور: 5 سالہ بچی پر سوتیلے باپ نے تیزاب پھینک دیا، ہسپتال متنقل

Published On 15 December,2024 12:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سوتیلے باپ نے 5 سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا جسے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پیش آیا، تیزاب سے بچی کا جسم جھلس گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ معصوم بچی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، متاثرہ بچی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی جبکہ بچی کی والدہ نے طلاق لے کر دوسری شادی کر لی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ماں کے کہنے پر ملزم بچی کو لینے آیا، بچی نے ساتھ جانے سے انکار کیا جس پر طیش میں آکر سوتیلے باپ نے بچی پر تیزاب پھینکا، بچی کے حقیقی والد اشفاق کی مدعیت میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔