گجرات: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 منشیات فروش مارے گئے

Published On 19 December,2024 08:49 am

گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 منشیات فروش مارے گئے۔

پولیس کے مطابق گجرات کے گاؤں ہنج میں پولیس اور منشیات کے سمگلرز کے درمیان پولیس مقابلہ 12 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔

مبینہ پولیس مقابلے میں منشیات سمگلر فیصل فیجی، اس کا بھتیجا اور دو ساتھی ہلاک ہوئے، مرکزی ملزم فیصل فیجی منشیات کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

یاد رہے کہ ملزمان نے تین روز قبل پولیس کی چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کر کے کانسٹیبل طارق عزیز کو شہید جبکہ عامر شہزاد کو زخمی کر دیا تھا۔