کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی، ملزم نے بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش کی، ملزم کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
سیکنڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کی مطابق بھی ویزا جعلی تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شیخوپورہ کی ایجنٹ سے کینیڈا جانے کا معاہدہ کیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نے نواز نامی ایجنٹ سے 1 کروڑ 5 لاکھ روپے میں کینیڈا جانے کا معاہدہ کیا، ملزم پنجاب پولیس کا ملازم ہے، ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔