اچھرہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

Published On 25 December,2024 08:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق محمد علی روڈ کے رہائشی 40 سالہ عدنان نے فائرنگ کی، فائرنگ سے عدنان کی بیوی کنول، فضہ اور برادر نسبتی شہزاد زخمی ہوئے، واقعہ کے بعد ملزم عدنان نے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم عدنان کے اپنی سالی فضہ سے ناجائز تعلقات تھے، تعلقات کا علم ہونے پر عدنان کی بیوی اپنے میکے آگئی تھی۔

ملزم اپنی بیوی اور سالی کو ساتھ لے جانے پر بضد تھا، سسرالیوں کی جانب سے مزاحمت پر عدنان نے فائرنگ کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔