لاہور:(دنیا نیوز) لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں سوتیلی ماں نے 3 سالہ بچی کے منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کردیا۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر جنوبی چھاؤنی پولیس نے فوری ایکشن لیا،جس پر پولیس کی ٹیم نے ملزمہ علینہ کو فوری گرفتار کرلیا جبکہ بچی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن جانبر نہ ہوسکی۔
پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردی جبکہ بچی کے والد سفیان کی مدعیت میں نامزد ملزمہ علینہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔