سیالکوٹ ایئر پورٹ سے چار افراد کے قتل میں ملوث 5 ملزم گرفتار

Published On 14 February,2025 07:25 pm

جہلم:(دنیا نیوز)ایف آئی اے امیگریشن کی ٹیم نے بیرون ممالک فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار افراد کے قتل میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن  ٹیم نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کی جہاں پانچوں ملزمان برطانوی پاسپورٹ پر بیرون ممالک فرار ہو رہے تھے جن کی کوشش ناکام بنا دی گئی، گرفتار ملزمان دو خواتین سمیت چار افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔

ملزمان جہلم کے تھانہ منگلا پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کے خلاف گزشتہ روز تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار تمام ملزمان کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔