محبت میں ناکامی: محبوبہ کی رخصتی کے وقت نوجوان نے خود کشی کرلی

Published On 14 February,2025 08:47 pm

جہلم:(دنیا نیوز) محبت میں ناکامی پر نوجوان نے دلہن کی رخصتی کے وقت خود کو گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق خودکشی کا واقعہ نواحی علاقہ ڈومیلی میں پیش آیا، طیب نامی نوجوان نے شادی والے گھر جا کر خود کو گولی ماری۔

دوسری جانب پولیس تھانہ ڈومیلی نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاا ور پستول تحویل میں لے کر نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو منتقل کردی۔