لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقےشفیق آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد 3ڈاکو گرفتار کرلئے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکووں کے دو ساتھی فرار ہوگئے جبکہ مبینہ پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، سی سی ٹی وی میں ڈاکووں کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے اسلحہ نقدی اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان بازاروں میں شہریوں کی ریکی کرتے اور سنسان جگہوں پر واردات کرتے تھے۔
دوسری جانب پولیس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے, ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔