سی پی اے کانفرنس کے دوسرے روز کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا

Published On 07 February,2025 11:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سی پی اے کانفرنس کے دوسرے روز کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

کانفرنس کے دوسرے روز مقامی حکومتوں، موسمیاتی تبدیلی اور سماجی ترقی پر توجہ دی جائے گی، سی پی اے کانفرنس کے دوسرے روز مہمان خصوصی قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی ہوں گے، کانفرنس میں دوسرے روز بھی دو سیشنز ہوں گے۔

پہلا سیشن میں موسمیاتی تبدیلی، پائیدار شہر، صاف ہوا اور مضبوط شہری زندگی کے لیے قانونی اقدامات کے عنوان سے منعقد ہوگا سینئر وزیر مریم اورنگزیب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ماحولیات پر کیے گئے اقدامات پر تفصیل پیش کریں گی، بین الاقوامی پارلیمانی لیڈر شپ بھی اس موضوع پر خطاب کرے گی۔

دوپہر کے بعد دوسرا سیشن پارلیمانی اختیارات ، جعلی خبروں ، سوشل میڈیا گورننس کے لیے قانون سازی کے عنوان پر منعقد ہوگا، جعلی خبروں ، سوشل میڈیا گورننس پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری سمیت بین الاقوامی پارلیمانی لیڈر شپ خطاب کرے گی۔

دوپہر کے اجلاس میں ہی صحت اور تعلیم پر جامع سماجی ترقی کے لیے قانونی راستے کے عنوان پر بحث ہوگی، اختتامی تقریب سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی خطاب کریں گے اور شرکاء کا شکریہ ادا کریں گے۔

کانفرنس کے دوسرے روز بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے مہمانوں کو عشائیہ دیا جائے گا، 9 فروری کو مہمانوں کو ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں لے جایا جائے گا۔