ٹیکسلا: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں فریق آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔