سنگین مقدمات میں مطلوب 7 اشتہار ی ملزمان یو اے ای سے گرفتار

Published On 05 March,2025 10:33 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے سپیشل آپریشنز سیل نے بھتہ خوری، راہزنی اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں مطلوب 7 اشتہار ی ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ٹیم اشتہاری ملزمان کو لے کر شارجہ سے پاکستان روانہ ہو چکی ہے، گرفتار ملزمان میں سفیان علی پولیس مقابلے اور دہشتگردی کے 32 مقدمات میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔

اس کے علاوہ عبدالطیف نے 2023 میں رحیم یار خان میں اپنی بھابھی کو قتل کیا تھا جبکہ زوہیب سیالکوٹ اور جلیل ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری عکاشہ اقبال سیالکوٹ پولیس کو جعلی ویزوں کے کیس میں مطلوب تھا، رواں سال بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔