مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع

Published On 05 March,2025 01:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع دیدی گئی۔

عدالت نے ملزم شیراز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم ارمغان اور شیراز انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم شیراز کے بیان کی کیا اہمیت ہے ہمیں ابھی تک سمجھ نہیں آیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر نے ملزم شیراز کو 3 مارچ کو اعترافی بیان کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ کو ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر بھیجنا چاہئے تھا۔

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ٹیم کی ارمغان کے بنگلے پر آمد، گذری تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی، ایف آئی اے ٹیم دروازے پر دستک دیتی رہی، ملزم ارمغان کے گارڈز نے کوئی جواب نہ دیا، ایف آئی اے ٹیم ایک گھنٹہ انتظار کے بعد واپس لوٹ گئی۔