مظفر گڑھ: 2 افراد نے ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا

Published On 04 March,2025 11:23 am

مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 2 افراد نے ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ فریقین بس اڈے پر کام کرتے تھے، ان میں جھگڑا چل رہا تھا، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، جلد حقائق سامنے آمنے پر ملزمان کو سزا دی جائے گی۔