اٹک: ڈکیتی مزاحمت کے دوران گاڑی کے نیچے آکر ڈکیت مارا گیا

Published On 04 March,2025 12:44 am

اٹک: (دنیا نیوز) تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر گاڑی کے نیچے آکر ڈکیت ہلاک ہوگیا۔

راولپنڈی اسلام آباد سے ایک نامعلوم شخص نے کار بطور ٹیکسی بک کی، ڈرائیور کے پہنچنے پر نامعلوم ڈکیت نے اسلحہ نکال کر ڈرائیور سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی، کار ڈرائیور نے مزاحمت کی اسی دوران نامعلوم مسلح ڈکیت گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈکیت کی لاش کو کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔