کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں جھگڑے پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعہ ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ عبد الکامران کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق کامران کو قتل کرنے کے بعد ملزم رشید موقع سے اسلحے سمیت فرار ہوگیا۔
پولیس نے لڑائی جھگڑے میں ملوث 3 ملزموں عمران، عارف اور حارث کو گرفتار کر لیا۔