خیبر پختونخوا :پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، ملک میں مجموعی تعداد 24 ہو گئی

Published On 01 September,2025 04:40 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، جب کہ ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 24 ہوگئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

این آئی ایچ نے بتایا علاقہ سکیورٹی خدشات کے باعث پولیو ویکسی نیشن سے محروم رہا تھا،رواں سال ضلع ٹانک جنوبی خیبرپختونخوا میں یہ 14واں پولیو کیس ہے۔

دوسری جانب این آئی ایچ کا کہنا  تھا کہ 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 24 تک پہنچ گئی۔

خیال رہے خیبرپختونخوا میں 16، سندھ 6 اور پنجاب، گلگت بلتستان میں ایک ایک پولیو کیس سامنے آچکا ہے۔