ملک بھر میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی

Published On 28 August,2025 09:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں یکم ستمبر سے پولیو مہم شروع ہوگئی جس میں 99 اضلاع میں دو کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پولیو مہم میں دو لاکھ 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی گھر گھر ویکسین پلائی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پولیو اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا، والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں۔

پولیو پروگرام نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بی رول اور تصاویر میڈیا کے لیے دستیاب ہوں گی، مہم کے دوران میڈیا ٹیموں کو فیلڈ رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔