خیبرپختونخوا: رواں سال کی چوتھی انسداد پولیو مہم اگلے ہفتے شروع ہوگی

Published On 28 August,2025 10:06 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں رواں سال کی چوتھی انسداد پولیو مہم اگلے ہفتے سے شروع ہوگی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق پولیو مہم 2 مرحلوں میں چلائی جائے گی، پہلا مرحلہ یکم سے 4 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں صوبے کے 19 اضلاع میں 57 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے لئے 27 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، انسداد پولیو مہم کے لئے 40 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات کئے جائیں گے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 15 سے 18 ستمبر تک ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا سے 15 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔